11

افغانستان سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کیلئے قائداعظم ایجوکیشنل اکیڈمی نواں شہر میں کورنٹائن سنٹر قائم

ملتان،افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے،افغانستان سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کو قرنطینہ کرنے کے لئے کورنٹائن سنٹر قائم کرنیکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،صوبہ پنجاب کے رہائشیوں کو ڈویژنل سطح پر قائم کورنٹائن سنٹر میں رکھا جائے گا،ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی نواں شہر میں کورنٹائن سنٹر قائم کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کورنٹائن سنٹر کا دورہ کیا،اور انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے ہدایت کی کہ کورنٹائن سنٹر میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائیں،کورنٹائن سنٹر میں سکیورٹی کے تمام انتظامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ افغانستان سے آنیوالے پاکستانیوں کو دس دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ جن افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو گی انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں