16

افغانستان میں امن لانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈ ر سنیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر مشترکہ اجلاس ہونا چاہئے،افغانستان پر اس وقت پوری دنیا کی نظریں افغانستان ہمارا ہمسایہ ممالک ہے،ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہوافغانستان میں امن لانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں افغانستان میں خوشحالی ہو گی تو پاکستان میں خوشحالی ہو گی،ہماری پوزیشن افغانستان کے حوالے سے بہت اہم ہیں ہم افغانستان میں امن کی کوشش کرتے رہے گے چین کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، چینی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظام کرنا چاہیے پاک چیک دوستی سمندر سے گہری اور پہاڑوں سے بلند ہے، دہشت گردی کے پیش نظر چینی ورکز کا تحفظ مزید بہتر بنایا جائے ہمارے ادارے مضبوط ہیں سکیورٹی بھی مضبوط ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی ملتان کے مرکز فیضان مدینہ کے دورہ کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ میں فیضان مدینہ میں پہلی بار ایا یہ فیضان مدینہ غیر سیاسی ادارہ ہے ساٹھ سے ستر ممالک میں آن لائن تعلیم بھی دی جاتی ہے،فیضان مدینہ کا سب سے بڑا ادارہ کراچی میں ہے میں وہاں بھی جاوں گا اہلسنت کے سب سے بڑے مرکز کا پہلی مرتبہ دورہ کیا ہمارا سلسلہ بھی سید عبدالقادر جیلانی سے ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں زراعت پر زیادہ توجہ دی ہم اپنی حکومت میں کاٹن، شوگر، چاول سمیت دیگر اجناس ایکسپورٹ کر رہے تھے پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اتی ہے کسان خوشحال ہوتا ہے مجھے خوشی ہوئی کہ یوم عاشورہ کے موقع پر طالبان نے اچھا مظاہرہ کیا،سیکورٹی میں جو چاہینہ کے ساتھ ہوا، پنجگور میں جو واقع ہوا اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں مینار پاکستان سمیت دیگر جو واقعات ہوئے ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اس وقت جو بجٹ ایا عوام دوست نہیں ہے، آئیے دن منی بجٹ آ رہے ہیں اس ملک میں مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے تین سالہ کارکردگی کی تشریح سے بہتر ہے عوام کی رائے لے لی جائے مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں میں تو کہتا ہوں مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر ان کی فیملی ایک ساتھ ہوتی ہمارا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا اُن کا اپنا فیصلہ ہوگا پیپلزپارٹی نے ابھی تک جہانگیر ترین کے ساتھ رابطہ نہیں کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہمارے تحفظات ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر فیصلہ متعفقہ ہوگا حکومت اپنے طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو استعمال نہیں کر سکتی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں