16

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(نمائندہ پی این این اردو)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مجموعی علاقائی صورتحال، افغانستان میں امن اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان پر عالمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی بحران سے بچا جاسکے، اس کے علاوہ افغان عوام کی ترقی کے لئے مربوط کوششیں کی جاسکیں،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ طویل مدت، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان دوطرفہ تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں