16

افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز، امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں، افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کیخلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، سی پیک کمپنیوں کو پاک فوج سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں، لوگوں کو کابل ایئرپورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں