11

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے،اسد قیصر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے،عوامی مفاد کیلئے جہاں بھی ضرورت پڑی قانون سازی کریں گے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان کا کام صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرنا ہے، عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے جہاں بھی ضرورت پڑی قانون سازی کریں گے، انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں میں ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم زراعت کی کمیٹی میں کسانوں، سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، موجودہ اسمبلی نے اہم قانون سازی کی ہے، اب تک 94 بل منظور ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد بلز کمیٹیوں میں زیر غور ہیں، اس طرح نجی ارکان کے 16 بل بھی منظور ہو چکے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے محروم طبقات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے ہیں، خصوصی افراد کے حوالہ سے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے۔ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان کی صورتحال پر انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے لوگوں کو خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) کے حوالہ سے جو وعدے کئے ہیں ان پر عملدرآمد کے حوالہ سے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں