17

اقلیتی برادری کیلئے مختص فنڈز کی سکیمیں فوری مکمل کی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اقلیتی برادری کیلئے مختص فنڈز کی سکیمیں فوری مکمل کی جارہی ہیں،تاکہ انکے حقوق کی صحیح معنوں میں بحالی کی جاسکے۔ضلعی انتظامیہ نے اقلیتی برادری کے رہائشی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سیوریج اور ٹف ٹائیل کے پراجیکٹ بھی لانچ کئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں اے ڈی سی آر طیب خان اور قومی تعمیر نو کے محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کا فزیکل آڈٹ آن لائن ایپ کے ذریعے کیا جائے گا اور تصاویر کے ذریعے روزانہ کی بنیادوں پر ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا،ترجیحی بنیادوں پر ان منصوبوں میں سیوریج،ٹف ٹائل،اور صحت و تعلیم کی سکیمیں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اقلیتی نمائندگان اور اراکین اسمبلی کی مشاورت سے نئی سکیمیں شامل کی جائیں گی تاکہ فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جاسکے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں