8

القریش ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ون میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

ملتان،القریش ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ون میں ڈکیتی کی واردات ہوئی،5 مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ایڈوکیٹ شیخ عمران کے گھر میں داخل ہوئے،ڈاکوؤں نے ایڈوکیٹ شیخ عمران سمیت بیوی بچوں کو ایک کمرے میں یرغمال بنا دیا،مسلح ڈاکو آدھے گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے،ڈاکوؤں نے گھر کی تمام الماریاں کو توڑ ڈالا،دوران واردات ڈاکو 7 لاکھ روہے کی نقدی,اور 8 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر سوار ہو کر آئے تھے،واردات کے بعد ڈاکو چھینے ہوئے موبائل فونز گھر کے باہر کوڑے دان میں پھینک گئے، ایک کلو میٹر کے فاصلے ہر تھانہ مظفر آباد چوکی بھی موجود ہے،واقعے کی اطلاع پر تھانہ مظفر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے واقعے کی تحققیات شروع کر دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں