6

الگ صوبہ کے قیام کے لئے خطہ کی عوام کو جاگنا ہو گا ایوانوں میں بیٹھے خطہ کے نااہل کرپٹ جاگیردار، وڈیرے ،سرمایہ دار اور ساہوکار ہیں ����

ملتان
عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ الگ صوبہ کے قیام کے لئے خطہ کی عوام کو جاگنا ہو گا ورنہ کچھ نہیں ملے گاخطہ کے مسائل کے سب سے زیادہ ذمہ دار ایوانوں میں بیٹھے خطہ کے نااہل کرپٹ جاگیردار، وڈیرے ،سرمایہ دار اور ساہوکار ہیں جنہوںنے اپنی کوٹھیاں اسلام آباد، لاہور بنالیں لیکن اپنے آباؤ اجداد کے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا ملتان میں جلد پارٹی کے دفترکا افتتاح کروں گا ح آج بھی ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کے دعویداروں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دینے کے نام پر لولی پاپ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں اظفر علی سمرا المعروف چھوٹا دستی کو عوامی راج پارٹی کا ممبر سی ای سی مقرر کئے جانے کے نوٹیفکیشن دیئے جانے پر کیا اس موقع پر پارٹی رہنما لال شاہ بھی موجود تھے جمشید دستی نے مزید کہا کہ گذشتہ 73سالوں سے جس طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی کروڑوں عوام کے ساتھ جو ظلم و ستم کیا گیا اس کا تسلسل آج بھی جاری ہے اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی کہ خطہ کے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور درجنوں نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں اور خود سوزیاں کرچکے ہیں یہاں تک کہ کئی نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی طرف بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جس کی زندہ مثال جنوبی پنجاب کے اکثر سرکاری تعلیمی اداروں میں مکمل سٹاف تک نہ ہے اکثر تعلیمی ادارے بغیر سربراہوں کے چل رہے ہیں آدھے سے زیادہ ملتان سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکا ہے ، تفریحی کے لئے پارکس نہیں یہاں تک اکثر علاقوں میں جانور اور انسان اکٹھے پانی پیتے نظر آتے ہیں جس کے سب سے زیادہ ذمہ دار ایوانوں میں بیٹھے خطہ کے نااہل کرپٹ جاگیردار، وڈیرے ،سرمایہ دار اور ساہوکار ہیں جنہوںنے اپنی کوٹھیاں اسلام آباد، لاہور بنالیں لیکن اپنے آباؤ اجداد کے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج 73سال گزرنے کے باوجود خطہ کی کروڑوں غریب مظلوم و محروم قوم میں احساس محرومی پایا جاتا ہے اور غریبوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر مجھ پر جھوٹے مقدمات بنالئے جاتے ہیں لیکن میں ایک غریب ہاری کا بیٹا ہوں گھبرانے والا نہیں لیکن خطہ کی عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے حقوق اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے جاگیں اظفر سمرا پارٹی کے ہر دلعزیز شخصیت ہیں جو متحرک کارکن ہیں ایسے کارکنوں کو اب اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرنا ہو گی تاکہ آنے والی نسلیں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران کی نااہلی کی وجہ سے ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے اربوں روپے کے فنڈز لیپس ہونے جارہے ہیں جو یقینا اپرپنجاب پر خرچ ہوں گے اس کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو ایوانوں میں بیٹھے ہیں جو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے ظالموں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں