9

الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے بیانات کے بعد فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے وزراء کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزراء اعظم سواتی، فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن پر لگنے والے الزامات مسترد کریئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگ لئے ہیں،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نوٹس کے بعد کاروائی کرے گا، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے بھی وزراء کے الزامات کا ریکارڈ طلب کر لیا،ریکارڈ سامنے لانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں