10

الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے،فواد چوہدری

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے،الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس بھجوانے کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر د عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں،ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی طرف سے نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے، بحیثئت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثئت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبرا نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں