7

الیکشن کے وقت زرداری کو کشمیریوں کی یاد آنا منافقت ہے،شہباز گل

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بلاول زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پر سیاست کر رہی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت کشمیریوں کی یاد آنا سراسر منافقت ہے،پرچی چیئرمین کو مسئلہ کشمیر سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن وہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں،دریں اثنا فیصل آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ کمزور طبقے کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح اور وزیراعظم عمران خان ملک کے غریب طبقے کے ساتھ کھڑے ہیں،اس لئے جو افسر غریب کی دادرسی نہیں کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ لہذا بیوروکریسی کو عوامی خدمت یقینی بنانا ہوگی۔ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں 25 ارب روپے آ گئے وہ کہتے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں کہ یہ رقم کس نے ان کے اکاؤنٹ میں ڈالی ہے۔ جبکہ ہمارے اکاؤنٹ میں کہیں سے 500 روپے آ جائیں تو ہمارے سارے خاندان کو پتہ چل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب صرف نوازشریف اور حمزہ کا نہیں کرنا بلکہ سرکار کے لبادہ میں چھپی کالی بھیڑیوں کا بھی کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں