9

امام بارگاہ دربار شاہ شمس میں دہشت گردی یا کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے امام بارگاہ دربار شاہ شمس میں دہشت گردی یا کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی،موک ایکسرسائز میں پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو، فرانزک سائنس، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی،ترجمان پولیس کے مطابق موک ایکسرسائز میں دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں پولیس اور دیگر اداروں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا عملی مظاہرہ کیا،موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی دہشتگردی یا ناگہانی صورت میں اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن اور ریسپانس کو چیک کرنا ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یامشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں