10

امن اور برداشت پر مشتمل معاشرے کے قیام میں با اثرخواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے،پرنسپل

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج مظفر آباد کی پرنسپل شاہدہ اور گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج چونگی نمبر 14کی پرنسپل پروفیسر صوفیہ منظور نے کہا ہے کہ امن اور برداشت پر مشتمل معاشرے کے قیام میں با اثرخواتین کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے اور پر امن معاشرے کے قیام میں مذہبی رواداری اوربرداشت کے رویے خاص مقام رکھتے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن ڈسٹرکٹ پیس فورم ،ایس پی ڈی او اور گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج مظفرآباد کے اشتراک سے پیس پینٹنگ فیسٹول کے موقع پر کیا،جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ وومن پےس فورم II کی ممبر معروف براڈکاسٹر نسرین فرید،صغریٰ پروین،پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ،پروفیسر نوشین سمیت کالج کی اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پیس پینٹنگ فیسٹول میں طالبات نے امن کے حوالے سے مختلف عنوانات کے سلسلے میں اپنے ہاتھوں سے پینٹنگ بنائی جس پر شرکا تقریب نے بھر پور داد دی،اس موقع پر مقررین نے داد دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پرامن معاشرہ ہی دراصل ترقی کا زینہ ہے،امن ،برداشت،مذہبی رواداری کے رویے ایک پر امن معاشرے کیلئے بے حد ضروری ہے،۔با اثر خواتین اس سلسلے میں متحرک کردار ادا کرکے معاشرے کو پرامن بنانے کانہ صرف سبب بن رہی ہے، بلکہ وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے با اثرخواتین کا رول روشن مینار ہے،قوم کی ہر خاتون کو معاشرے کو امن کی طرف گامزن کرنے کیلئے اپنا ناقابل فراموش کردار ادا کرکے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ عورت امن کے حوالے سے روشن چراغ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں