13

امن کے فروغ میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے،سینیٹر عون عباس بپی کا وومن پیس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے خواتین کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے،اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو منظم کر کے ایسے مواقع فراہم کئے جائیں کہ جس سے وہ معاشرے میں امن کے حوالے سے اپنا متحرک کردار ادا کر سکیں،ملتان میں ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کا قیام امن کے حوالے سے سازگار ماحول کو فروغ دینے کیلئے لائق تحسین اور قابل ستائش ہے،حکومت ان کی بھرپور سرپرستی کر ے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،جبکہ فورم کے سرپرست اعلیٰ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد اور فورم کی فوکل پرسن میڈم سبین گل خان ایم پی اے تقریب کے میزبان تھے اور اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب میڈم فاطمہ چدھڑ،ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر،ایم پی اے قاسم لنگاہ،وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی،ڈائریکٹر کالجز فرید شریف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزماں قیصرانی مہمانان اعزاز تھے،افتتاحی تقریب کے موقع پر زہرہ سجاد زیدی،رخسانہ انور،ثناء جاوید،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسلطانہ اسلم رانا،چیئرمین دارلامان شاہد محمود انصاری،منیجر صنعت زار مہر مظہر عباس،سی ای او SPDOچوہدری سلیم انجم،رابعہ منال ایڈووکیٹ،روبینہ شیخ،آصفہ سلیم ملک،گلشن وڑائچ اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فرح شریف کھوسہ سمیت دیگر نے خطاب کیا،فورم کے سرپرست اعلیٰ و ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور امن کے فروغ،اتحاد و یک جہتی،اتحاد بین و لمذاہب کیلئے خواتین اہم کر دار ادا کر سکتی ہیں۔ملتان میں خواتین کے ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کا قیام دراصل خواتین کو امن کے فروغ کے حوالے سے عملی کردارادا کرنے کیلئے بہتر مواقع فراہم کرے گا کیونکہ ہمارے معاشرے کی خواتین ایسی باصلاحیت ہیں بلکہ ہماری آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ ہیں۔امن کے فروغ کے حوالے سے خواتین کے کام کے مثبت اور پائیدار نتائج برآمد ہوسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے مختلف اداروں میں جہاں خواتین مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ان اداروں کے نتائج نہ صرف مثالی ہیں بلکہ عملی کام بہترین نمونہ بھی ہیں۔ملتان میں خواتین کو امن کے پلیٹ فارم پر متحد کرکے ہم اپنے معاشرے کو مثالی بنا سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے تمام تر وسائل ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم کیلئے حاضر ہیں۔فورم کی فوکل پرسن و ترجمان وزیر اعلی پنجاب میڈم سبین گل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو خاص اہمیت دیتی ہے ترقی اور مشاورت کے تمام مراحل میں خواتین کو برابر شریک کیا جا رہا ہے۔پیس فورم کے پلیٹ فورم پر خواتین کو ممبر بنا کر صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا جا رہا ہے اور یہی خواتین ہمارے معاشرے میں امن کی تصویر ہونگی۔تقریب کے مہمان اعزاز ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے خطا ب کتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود بچے کی تربیت کی پہلی درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ماں اگر بچے کی تربیت میں برداشت،امن کا درس اپنے بچے کو اچھے انداز میں دے گی تو معاشرے میں بغیر کسی روک ٹوک کے امن فروغ پائے گا۔آج ضرورت اس امر کی ہے ہمیں رواداری،امن اور اتحاد و یک جہتی کے ماحول کو پروان چڑھانا ہوگا۔وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری طالبات اور تمام فیکلٹیز کی سپورٹ پیس فورم کے ساتھ ہے۔ہم اپنے تمام شعبوں میں امن کے فروغ کیلئے نہ صرف لیکچر دیں گے بلکہ طالبات کی تربیت اور امن کے حوالے سے کردار سازی کو پروان چڑھائیں گے۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وومن ونگ ملتان کی صدر سحرش خان، مسلم لیگ (ق)کی صدر ڈسٹرکٹ وومن ونگ شمیم اختر،سٹی صدر وومن ونگ مسلم لیگ ق ملتان ریحانہ کوثر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ وومن ونگ یاسمین خاکوانی، مسلم لیگ ن کی وومن ونگ ملتان کی صدر میڈم روبینہ،منیجر واک سنٹر ملتان منزہ بٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان حسن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمیم اختر،پی ٹی آئی کی سینئر وائس پریزیڈنٹ وومن ونگ شمائلہ شاہ،کوآرڈینیٹر سول سوسائٹی گلناز کاشف،ایچ او ڈی ایمرسن کالج میڈم محمودہ وائیں،سوشل ویلفیئر آفیسر ملتان سمیعہ منیر،سینئر سوشل ورکر طاہرہ نجم،پاکستان عزاداری کونسل کے عہدیدار میڈم انیقہ اور میڈم قراۃ العین،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان میڈم ارم سلیمی،ٹرانس جینڈرماہی خان شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں