18

امن کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ ویمن فورم فعال کردار ادا کررہا ہے،ایم پی اے سبین گل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے سبین گل خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئےامن ناگزیرہے، قیام امن کیلئے خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،خواتین ماں،بہن،بیٹی،نانی،دادی جیسے رشتوں سے اپنے خاندان کے بچوں کی بہتر پرورش کرکے مستحکم امن کی بنیاد رکھ سکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ وومن فورم کے زیر اہتمام منعقدہ امن سیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ویمن چیمبر آف کامرس،انرویل کلبز،لیڈیز کلب اور انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب سے سابق ایم پی اے شمیم اختر،صدر انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس معصومہ سبطین،ڈسٹرکٹ چیئرمین انر ویل انٹرنیشنل شاہدہ نسیم،پروفیسر رابعہ کھنڈ،زہرہ سجاد زیدی،مسز پروین نیاز،رفعت شاہد دیگر خواتین نے خطاب کیا جبکہ شاہین لنگڑیال،شاہین معظم خاکوانی،انیلہ عبید،بلقیس زاہد،تانیہ عابدی،مسرت خاکوانی،مس سوہا رانا،بشریٰ،مسز نسیم رحیم،فاطمہ،فریحہ منیر،نورین شوکت دیگر نے شرکت کی،ایم پی اے سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ وومن فورم فعال کردار ادا کررہا ہے،ڈسٹرکٹ ویمن فورم ملتان کی طرز پر پنجاب اسمبلی میں پنجاب وومن امن کونسل قائم ہوئی جس کی چیئرپرسن بیگم گورنر پنجاب ہیں،ملتان ڈسٹرکٹ ویمن فورم کی امن کے حوالہ سے عملی کاوشوں پر ممبران کی جلد وزیر اعلی پنجاب،وومن امن کونسل پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری،نفرت انگیز تقارریر و گفتگو سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں اپنے عقیدہ پر قائم رہنا ہے اور امن کیلئے مسکراہٹ سے کام کرنا ہے،طاہرہ نجم،معصومہ سبطین،شمیم اختر،رابعہ کھنڈ نے کہا کہ خواتین معاشی طور پر مستحکم ہو کر اپنے خاندان اور امن کیلئے بہتر کام کر سکتی ہیں اور اپنے اپنے خدماتی شعبہ جات میں بہتری و امن کیلئے کام کریں اور امن کا یہی پیغام ہے کہ آپ ﷺ جیسے سب کیلئے رحمت بن کر آئے ویسے ہی ان کی پیروی کرتے ہوئے امن قائم کرنے کی کوشش کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں