7

انتظار رہا،اشارہ نہ ملا،پی پی جدا ہو گئی،فضل الرحمان

مانسہرہ،جے یو آئی پ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے جوبن پر ہے،سوات میں خیبر پی کے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی رات کراچی میں بہت بڑا جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی قطعی طور پر پی ڈی ایم کو چھوڑ چکی،پی پی سے اتنا عرصہ انتظار کے باوجود کوئی اشارہ نہیں آیا،نظم وضبط کے بغیر کوئی پارٹی چلتی ہے نہ تحریک یہاں پر کبھی بھی الیکشن آزادانہ نہیں ہوئے،کشمیر میں الیکٹ ایبلز کو زبردستی پی ٹی آئی میں شامل کرایا جا رہا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے امریکہ جانے سے متعلق مجھ سے مشورہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ آزادانہ انتخابات کیلئے ہر پاکستانی کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گلے شکوں تک پہنچ گئے،امریکا کے ساتھ دوستی کا معیار سی پیک کا خاتمہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں