18

انجمن تاجران ،فاروق اعظم روڈ،مظفرآباد،بازار اسماعیل آباد کی قومی تاجر اتحاد میں شمولیت

ملتان،انجمن تاجران ،فاروق اعظم روڈ،مظفرآباد،بازار اسماعیل آباد کے سرپرست ڈاکٹر شہباز، چیئرمین نیاز اعوان، سینئر وائس چیئرمین زین العابدین، صدر ملک محمد اقبال جاوید، جنرل سیکرٹری آصف اقبال، سینئر نائب صدرسید حا مد رضا، نائب صدر شیخ شاکر،نائب صدر رانا شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری الیاس، انفارمیشن سیکرٹری ملک شہباز، فنانس سیکرٹری محبوب علی ،سیٹھ اسحاق نے قومی تاجر اتحاد میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی تاجر اتحاد تاجروں کی واحد نمائندہ تاجر تنظیم ہے،جو تاجروں کے حقوق کے لئے سرگرم عمل ہے،تاجروں کے اتحاد سے ہی ہمارے مسائل حل ہو رہے ہیں،تاجروں کے اتحاد کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہو گا،جو وقت کی ضرورت ہے،تمام عہدے داروں نے سلطان محمود ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی تاجر اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا،قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے انجمن تاجران شیر شاہ روڑ فاروق اعظم بازار اسماعیل آباد کی قومی تاجر اتحاد میں شمولیت کے موقع پر نو منتخب عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہم نے سابق حکومت کی جانب سے لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بھر پور تحریک چلائی اور موجودہ حکومت نے بنک سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے کر تاجروں کے دل جیت لئے لیکن افسوس اس ملک میں میں ٹیکس دینے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور ٹیکس چوروں اور نہ دینے والے کو کوئی نہیں پوچھتا، ایف بی آر کے کرپٹ افسروں نے ٹیکس دینے والے تاجروں کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر کے خوف کی فضا پیدا کر دی،2015 میں آڈٹ میں آنے والوں کے خلاف عدالت عالیہ نے کاروائی سے روک دیا تھا لیکن اب ان کو 2021 میں دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ انہوں کہا ایک طرف عمران خان کی حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر معیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور ٹیکس نٹ بڑھنا کے لئے تعاون مانگ رہی ہے دوسری طرف FBRکے کرپٹ افسران تاجروں اور حکومت میں دوریاں پیدا کرنے کی سازش بنا رہے ہیں۔ اور انہوں نوٹس جاری کر کے تاجروں اور حکومت کو کو لڑنا کے لئے حربے استعمال کر رہی ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری چوری پر جاری کئے گئے نوٹس کو واپس لیا جائے نو منتخب صدر ملک اقبال جاوید اور جنرل سیکٹری آصف اقبال نے کہا اگر ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کو نوٹس بھیجنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو تاجر حکومت کے خلاف سڑکوں احتجاج کر یں گیاس موقع پر ملک اکرم سگو، ملک مقبول کھوکھر، شیخ سلیم، ملک اقبال ڈوگر، تحسین خان بابر، ملک امجد سیال، مسعود احمد خان، چوہدری عامر بن طارق، شوکت بھٹی، ملک اشرف نے انجمن تاجران شیر شاہ روڑ فاروق اعظم روڈ بازار اسماعیل آباد کی قومی تاجر اتحاد میں شمولیت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا سلطان محمود ملک کی قیادت میں تاجر تیزی کے ساتھ قومی تاجراتحاد کے پلیٹ فارم پر متحد ہو رہے ہیں جو وقت کی ضرور ت ہے تاجر پہلے ہی ٹکڑوں میں تقسم تھے اب متحد ہ ہو کر اپنے حقوق کی آواز بلند کریں گے اور اپنے ساتھ ہونے والے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں