19

انجمن تاجران خان ویلج،کورونا کے باعث ماسک اور سینا ٹائزر کے استعمال کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران خان ویلج کے تاجر رہنماؤں نے خان ویلج سے ملحقہ تاجروں کو کورونا وبا کے باعث سیفٹی ماسک اور سینا ٹائزر کے استعمال کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے اور ساتھ ہی ہفتہ میں ایک روز کے لئے چھٹی کا مطالبہ بھی کردیا ہے،ان خیالات کااظہار مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے نائب صدر اسامہ حیدر قریشی، انجمن تاجران خان ویلج کے صدر ملک صابر ندیم منگانہ نے منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا،جس میں دیگر تاجر رہنماؤں طاہر قریشی، رانا عدنان، ظہور الحسن، مہر فیاض، ملک لیاقت شیخانہ، عمران بھائی، ایم طاہر خان، میاں امجد، حافظ طاہر سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ تاجر برادری کرونا وباء کی چوتھی بڑھتی ہوئی لہر سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سیفٹی ماسک، سینا ٹائز ر کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دکانوں پر خریداروں کی آمد کے پیش نظر خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دکانیں بند کرنے کے لئے رات دس بجے تک ٹائم مقرر کیاجائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں