7

انجمن تاجران دہلی گیٹ تا خونی برج کے نومنتخب عہدیداروں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرزسے الحاق کا اعلان کردیا

ملتان،انجمن تاجران دہلی گیٹ چوک تا خونی برج کے نومنتخب عہدیداروں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سے الحاق کا اعلان کردیا،الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے آنیوالے چیمبر عہدیداران کا چوک دہلی گیٹ پر فقید المثال استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاوردستار بندی کی گئی اور بگی گھوڑا پر بٹھا کر پنڈال میں لایا گیا،اس موقع پر صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبال صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی منظم و فعال تاجر تنظیم ہے جنوبی پنجاب بھر کے تاجر چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں متحد ہیں ملتان شہر کی 300مارکیٹوں کے منتخب تاجر نمائندگان چیمبر کے ساتھ ہیں آج نومنتخب تاجر تنظیم انجمن تاجران دہلی گیٹ چوک تا خونی برج چوک نے چیمبر سے الحاق کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم ہی تاجروں کے حقیقی رہنما ہیں ظفر اقبال صدیقی نے اعلان کیا کہ الیاس ڈوگر کو چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کا نائب صدر بھی نامزد کرتے ہیں نومنتخب صدر انجمن تاجران دہلی گیٹ چوک تا خونی برج چوک ملک الیاس ڈوگر،سرپرست اعلی ملک عباس ڈوگر،جنرل سیکرٹری مقیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ شفیق کی زیر ْقیادت چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی تاجر برادری کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں اپنا رہبر و رہنما تسلیم کیا ہے چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے چیئرمین مرزا اعجاز علی،ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،سٹی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،ضلعی نائب صدر ملک طاہر ڈوگر نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز 40سال سے خطہ کے تاجروں کے مسائل کے حل اور ریلیف دینے کے لیے خواجہ شفیق کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں کسی بھی جابر و ظالم سرکاری آفیسر کے سامنے حق سچ پر قائم رہتے ہوئے سینہ سپر کرنا چیمبر قیادت کا خاصہ ہے اور کبھی بھی اس حق سچ کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ آئندہ ہٹیں گے شہر میں کسی تاجر تنظیم یا تاجر کو کبھی کوئی مسئلہ ہو تو ان کی ایک آواز پر ان کے پاس ہوتے ہیں اور مل کر مسائل کے حل میں مدد دیتے ہیں تقریب میں نومنتخب عہدیداران سرپرست اعلی ملک عباس ڈوگر،صدر ملک الیا س ڈوگر،سینیئر نائب صدر عرفان قریشی،چیئرمین جاوید بھٹی،وائس چیئرمین شاہد امیر قریشی،جنرل سیکرٹری مقیم احمد،نائب صدور رانا کامو،عمر دین،رابطہ سیکرٹری فرحان قریشی دیگر شامل تھے انہیں مبارکباد دی گئی اور ہار پہنائے گئے تقریب سے میاں جاوید قریشی،میاں فرید قریشی،شیخ منیر احمد دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں