14

انجمن تاجران سوئی گیس چوک تا چونگی نمبر 21 سورج کنڈ روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سوئی گیس چوک تا چونگی نمبر 21 سورج کنڈ روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں مہمانان خصوصی انجمن تحفظ تاجران ملتان ڈویژن کے صدر ملک نیاز محمد بھٹہ اور ڈاکٹر طیب نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا،جن میں سرپرست اعلیٰ چوہدری ارشاد،صدر احتشام ندیم بھٹہ،سینیئر نائب صدر ملک فیصل بھٹہ نائب صدر واجد علی،جنرل سیکرٹری ملک آصف وکی بھٹہ،انفارمیشن سیکرٹری ملک جنید بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم اقبال،جوائنٹ سیکرٹری وسعی الرحمان فنانس سیکرٹری ملک عمر صہیب بھٹہ،سیکورٹی انچارج شہباز علی قریشی،ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمد امین،چیئرمین مجلس عاملہ محمد کامران شاہ،وائس چیئرمین شیخ اختر علی،ممبران مجلس عاملہ وقاص احمد،اظہر بھٹہ،نایاب مبین بھٹہ،ملک مبین فاروق بھٹہ،ملک احسن یعقوب بھٹہ اور ملک معاذ شامل ہیں تقریب کے مہمانوں میں آصف نعیم بھٹہ،گل رحمن،چوہدری فیاض،فاروق بھٹہ،رشید رتھ،چوہدری سجاد وڑائچ،بشیر کھوکھر،ندیم بھٹہ،رانا حیدر علی،جاوید بخاری،راشد بھٹہ،عرفان گورمانی تھے،ملک نیاز بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر سیاست خدمت کی دوسری شکل ہے جو دکانداروں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی مشکلات مسائل کے حل کیلئے بھی نومنتخب عہدیداران سرانجام دیتے ہیں،انہوں نے کہا ہہ اگر منتخب نمائندوں نے فرائض میں غفلت برتی تو وہ دوبارہ منتخب نہیں ہو پائیں گے اور عوامی حمایت و عزت و احترام سے محروم ہو جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں