23

انجمن تاجران لکڑمنڈی فیضی روڈ کا آل پاکستان انجمن تاجران عارف فصیح اللہ گروپ کے ساتھ الحاق

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے تاجر وں کا کاروبار تباہ کر دیاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران لکڑمنڈی فیضی روڈ کا آل پاکستان انجمن تاجران عارف فصیح اللہ گروپ کے ساتھ الحاق کے موقع پر کیا،اس موقع پرانجمن تاجران لکڑمنڈی فیضی روڈ شاہین گروپ کے نومنتخب صدر محمد طیب علی خان ، رانا اویس نائب صدر ملتان شہر،جنرل سیکرٹری منصور حسین بھٹی ،رانا محمد بلال نے کہا کہ قائد عارف فصیح اللہ کی قیادت اور ان کی ٹیم پرپہلے بھی مکمل اعتماد ہے تھا اور اب بھی اعتماد ہے جو اس وقت ملک کی اکثریتی تاجر برادری کی تنظیم ہے اور حقیقی معنوں میں تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ،انہوں نے کہا فیضی روڈ پر آئے روز چوری، ڈکیتی کی واردات عام ہے جس سے تاجر برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومت، پولیس انتظامیہ تاجربرادری کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے،اس موقع پرسرپراست اعلی صوفی عبدالرحمن بھٹی،صبغت اللہ انصاری،وہاج قریشی،ظفر پہوڑ،شفیق قریشی،جاوید مغل،سینئر نائب صدر چوہدری محمد ارسلان، نائب صدر شیخ محمد ایاز ، جوائنٹ سیکریٹری شمس الاسلام، فنانس سیکریٹری طارق بھٹہ، سیکریٹری اطلاعات و نشریات محمد فہیم موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں