22

انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کا ملتان تاجر اتحاد پاکستان میں شمولیت کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے تاجروں کی ملتان تاجر اتحاد پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر محمد افتخار عرف بائوجی کے تمام ساتھیوں کا کہنا تھا کہ اگر غیر سیاسی تنظیم ہے تو ملتان تاجر اتحاد پاکستان ہے یہ تنظیم تاجروں کیلئے انتھک کام کر رہی ہے،اس موقع پر چیئرمین ملتان تاجر اتحاد پاکستان چوہدری حنیف نے محمد افتخار عرف بائوجی کو ملتان تاجر اتحاد ملتان سٹی کا صدر مقرر کردیا،اس موقع پر انہوں نے محمد افتخاد عرف بائوجی اور ان کے ساتھیوں کا ملتان اتحاد میں شمولیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بائوجی کے ساتھ ملنے پر تنظیم زیادہ مضبوط ہوجائے گی تقریب میں چیئرمین چوہدری حنیف،سٹی صدر محمد افتخار عرف بائوجی،میاں ثاقب صدیق ،چوہدری شیرافگن،افضال حیدر اقبال،حاجی شکیل چوہان،مزمل حیدر،محمد طارق،ریحان قریشی،رانا ندیم،بابر علی،عارف تھہیم،مرزا عابد،مرزا شاہد،ریحان ڈوگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں