16

انجمن تاجران چوک شہیداں کا قتل کا ملزم گرفتار نہ کرنے پر تھانہ بی زیڈ کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران چوک شہیداں کے زیراہتمام ملزم نعمان گرفتار نہ کرنے پر تھانہ بی زیڈ یو کی پولیس کے خلاف صدرادریس بٹ کی قیادت میں روڑ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں انجمن تاجران داداملک قدیر احمد کھوکھر،رضوان جگنو،امیر افضل،ملک حماد کھوکھر،امیر عثمان کھوکھر،شیخ شفیق،بابر کھوکھر،محسن کھوکھر،شیخ اقبال،ایاز احمد،اقبال کھوکھر،حسن حسین بٹ طلحہ افضل اور کھوکھرودیگر شریک ہیں،اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ تھانہ بی زیڈ کی پولیس ملزم نعمان بیگ کو گرفتار نہیں کررہی ہے قتل ک املزم نعمان بیگ نے تھانہ بی زیڈ کی پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے ملزم کو کھلی چھٹی دے دی،چندروز قبل مجاہد گرین ویلی کالونی کے قریب سرکاری نمبرگاڑی نے تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابوہوکر طلحہ سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے طلحہ شدید زخمی ہوگیا اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،طلحہ کو سیریس حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا،واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے،جس کی مدد سے حقائق منظرعام پر لانے کے لئے بطور ثبوت ہے مگر بی زیڈ پولیس اپنا روایتی کام کرتے ہوئے پیسوں کی چمک میں ملزم نعمان بیگ کے خلاف کارروائی ٹھس کردی،ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے متعلقہ پولیس کارروائی سے گریزاں دکھائی دیتی ہے،مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو فوری طورپر گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور متعلقہ پولیس نے ہمیں انصاف فراہم نہ کیاتو چوک کچہری میں ذمہ داران کے خلاف بھرپواحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں