8

انجمن تجارت و ملازمت پیشہ خواتین کے زیراہتمام فاطمہ جناح کے یوم وصال پر تقریب کا انعقاد

ملتان،انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کی صدر معروف سماجی رہنما بیگم طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ہمارا فخر اور قوم کی ماؤں بیٹیوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہیں ان کی زندگی مطالعہ کیا جائے تو ہماری خواتین کو اس سے جدوجہد مخلصی اور وطن سے محبت کا درس ملے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کے زیرانتظام پیر خورشید کالونی کے علاقے میں جاری اجالا فری پبلک سکول میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم وصال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں طلبا نے محترمہ فاطمہ جناح کوئز پروگرام اور ملی نغموں سمیت ان کی شخصیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر پیش کیں جبکہ پروین نیاز،مس فاطمہ نے بھی خطاب کیا طاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت کا مطالعہ کریں تو انہیں اس سے جدوجہدوطن سے محبت اور کامیاب زندگی کی رہنمائی ملے گی وہ ہمارے لیے قابل فخر شخصیت کہ انہوں نے قیام پاکستان کے لیے اپنے بھائی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر جدوجہد کی اور وہ پاکستان کی پہلی ڈینٹل سرجن تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں