10

انجمن گردیزی مارکیٹ کے تاجروں کا موٹر سائیکل و کار پارکنگ کے ٹھیکیدارکیخلاف اوورچارج کرنے پر احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن گردیزی مارکیٹ کے تاجروں کا موٹر سائیکل و کار پارکنگ کے ٹھیکدار عبدالستار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میٹروکارپوریشن افسران کی سرپرستی میں اوورچارج کرنے پر انجمن تاجران ملتان شہر کے ترجمان عامر رئوف اورحسن بھٹہ کی قیادت میں گردیزی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر عامر رئوف،حسن بھٹہ نے کہا کہ ٹھیکیدار کو موٹر سائیکل کے 10روپے اور گاڑی کے 20روپے لینے کا ٹھیکہ دیا گیا،لیکن ٹھیکہ کے برعکس موٹر سائیکل کے 20روپے اور گاڑی کے 50روپے کھلم کھلا زبردستی تاجروں سے وصول کررہا ہیں،جس کی شکایت COمیٹروپولیٹن اور کمشنر ملتان کو دی گئی جس پر محکمہ میں موجودگی کالی بھیڑوں نے ٹھیکدار کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی، تاجر برادری وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اوورچارج کرنے والے ٹھیکیدار عبدالستار اور محکمہ کے افسران کو ناجائز سرپرستی کرنے پر معطل کیا جائے اور تاجروں کو فری پارکنگ کی سہولت دی جائے،نہیں تو تاجر برادری میٹروکارپوریشن کے آفس کا گھیراؤکرنے پر مجبور ہوگی،احتجاجی مظاہرہ میں فرقان،نعیم جاوید،نوید،ندیم،اسلم ودیگر تاجر رہنماشریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں