7

اندرونی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی گنجائش نہیں،فردوس عاشق

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعظم نے امریکا کو اپنی سرزمین نہ دینے کا دلیرانہ اعلان کیا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم کی بہادری اور امریکا سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے،عمران خان کے امریکا سے متعلق دلیرانہ موقف پر اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے،بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔ دریں اثناء سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پلوں، میٹرو ٹرین اور کمیشن والے پراجیکٹس پر فخر محسوس کرنے والی اپوزیشن اپنے دور میں سوشل سیکٹر کی حامی نہیں رہی۔ سابق حکمران قوم کو جاہل اور ان پڑھ رکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کیلئے بجٹ مختص کر کے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب ہسپتال کے باہر ایڑیاں رگڑتے کوئی حسرت سے نہیں مرے گا۔ ایلوکیشن کی پائی پائی خرچ کی جائے گی۔ بجٹ کی مانیٹرنگ اور درست استعمال کے لئے چیف سیکرٹری کی قیادت میں ایک الگ مانیٹرنگ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،یہ بجٹ عوام کی حالت بدل دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں