3

انر ویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی نومنتخب صدر رفعت شاہد نے چارج سنبھال لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)انر ویل کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی نومنتخب صدر رفعت شاہد نے چارج سنبھال لیا، کلب کی جانب سے نومنتخب صدر رفعت شاہد کی رہائش گاہ پر انسٹالیشن تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں سابق صدور اور سینیئر ممبرز شاہین لنگڑیال شاہین معظم خاکوانی نے نومنتخب صدر رفعت شاہد کو کالر پہنایا،جبکہ سیکرٹری انعم بابر،سیکرٹری مالیات رضوانہ رمضان کوبیجز لگائے گئے تقریب میں سابق صدر یاسمین خاکوانی نے سال 2020-21 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کلب ممبران کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا نومنتخب صدر رفعت شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال سماجی فلاحی اور فیلو شپ منصوبوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے انشا اللہ کلب ممبران کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ فلاحی منصوبوں پر کام کیا جائے گا،تاکہ پریشان حال اور وسائل کی کمی کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار لوگوں کی مدد کی جا سکے،انہوں نے بتایا کہ چارج سنبھالنے سے قبل ہی چار مختلف فلاحی منصوبوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے،عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں اور مستحقین میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا جائے گا،تقریب میں مسز نقوی،عارفہ خاکوانی،شمیم اختر،زینب خان،مسز نعیم ترین،اقصی،سونیا،عائشہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں