8

انسانیت سوز واقعہ، قتل کے ملزم کی مخبری کرنیوالے شخص کی تذلیل، گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد، معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا

ملتان،اندرون ملتان میں قتل کے ملزم کو گرفتار کروانے کے شبہ میں ایک شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد کیا گیا،اندرون شہر کا رہائشی بابرعرف مرغی قتل کے الزام میں ایک سال قبل گرفتار ہوا اور دو ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا،بابر نے اپنی گرفتاری کی مخبری کرنے اور گرفتاری پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شبہ میں ایک نوجوان پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلے میں زنجیر ڈال کر کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا اور اس پر تشدد کیا، اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو وائرل ہو گئی،پولیس تھانہ کپ کے مطابق ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے اور نا ہی کسی نے تشدد کی کوئی درخواست دی ہے، اگر درخواست آئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں