22

انسانی زندگی بچانے والی ادویات پر ایڈوانس ٹیکس فوری واپس لیا جائے،ڈویژنل چیئرمین کیمسٹ ایسوسی ایشن

ملتان،آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان کا مشترکہ اجلاس جس میں محمد اختر بٹ ڈویڑنل چیرمین پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان سینئر نائب صدر منتخب آل پاکستان انجمن تاجران آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کے انسانی زندگی بچانے والی ادویات پر ایڈوانس ٹیکس فل فور واپس لیا جائے،چونکہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ اور قلت کی وجہ سے عوام پریشان ہیں کارونا میں اپنی زندگیوں سے کھیل کر پورے ملک میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے کر عوام کو سہولت فراہم کرنے والوں کو ایڈوانس ٹیکس کا تحفہ دیا گیا ھے جس کے خلاف پورے پاکستان میں احتجاج ھو رھا ھے حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی عوام پہلے ہی ادویات مہنگی اور نایاب ھونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں ایڈوانس ٹیکس کی وجہ سے میڈیکل سٹور والوں نے ایڈوانس ٹیکس کی وجہ خریداری بند کی ھوئی ھے جس کی وجہ سے ادویات کی مزید قلت پیدا ھو گی ھمارا مطالبہ یہ کے ایف بی آر والا کام تاجروں کے گلے میں نہ ڈالیں جو تاجر پہلے ٹیکس دے رھے ان کو مزید پریشان نہ کیا جائے البتہ جو تاجر ٹیکس نہیں دیتے ان کو نیٹ ورک میں لائیں جو کے ایف بی آر کی ذمے داری ھے نہ کے تاجروں کی ھمارا مطالبہ ھے ایڈوانس ٹیکس کو فل فور واپس لیا جائے بصورت دیگر فارما سیکٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گا،اجلاس میںریاض شاہین،محمد جمیل,بابر قریشی,اطہر سعید پیرزادہ, علی حسین صدیقی,حاجی محمد سلیم,اشفاق ابراہیم،شیخ عثمان،طیب خان،صبغت اللہ،امجد بھولا شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں