18

انسداد خسرہ مہم بارے جائزہ اجلاس،18 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں جاری انسداد خسرہ مہم کے اہداف 90 فی صد حاصل کرلئے گئے ہیں،اب تک 15 سال کی عمر کے 18 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین لگائی جاچکی ہے،انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران پولیو اور کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین بھی کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گورمانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بھی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ خسرے کی قومی مہم کے آخری روز 27 نومبر تک ہر گھر میں بچوں تک پہنچ کر ویکسی نیشن کی جائے گی،تاکہ کوئی نونہال اس موذی مرض کا شکار نہ ہوسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان صوبے بھر میں خسرہ و کورونا ویکسی نیشن مہم میں ٹاپ ٹین اضلاع میں شامل ہے۔محکمہ صحت کی ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مربوط میکنزم بھی تشکیل دے رکھا ہے،قبل ازیں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گورمانی نے مہم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں