15

دارالامان میں انسداد منشیات تیکوانڈو مقابلے،پوزیشن ہولڈرز طلبا اور سٹاف میں انعامات تقسیم

ملتان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی اور چیئرمین دارالامان ایڈوائزری کمیٹی شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر منشیات کے رحجانات کو روکا جاسکتا ہے،سپورٹس کی سرگرمیاں ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جن کی وجہ سے معاشرے کو صحت مند اورمنشیات سے پاک بنایا جاسکتا ہے،بچوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں اس طرح دلچسپی حوصلہ افزاء ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم،اے این ایف،شمع بناسپتی اور بلیک پینتھر تیکوانڈو مارشل آرٹس کلب کے اشتراک سے انسداد منشیات تیکوانڈو مقابلوں کے بعد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا،جبکہ اس موقع پر ملک امیر نواز،محمد عامر، چوہدری منصور احمدایڈووکیٹ، وقاص فرید قریشی،حکیم اقبال بلوچ،تصور حیات،اجمل رونگھا بھی شریک تھے،اس موقع پر بچوں کے مابین جوڈو کراٹے،مارشل آرٹس،بریکنگ سمیت دیگر دلچسپ مقابلے ہوئیں،اس موقع پر طاہر بھٹی اور شاہد محمودانصاری نے مزید کہا ہے کہ معاشرے کو سپورٹس کی سرگرمیوں کی طرف رارغب کرکے معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے اور سپورٹس کی سرگرمیاں کردارسازی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ کہ معاشرے میں صحت سرگرمیوں کو فروغ دیکر منعظم و مضبوط عاشرہ تشکیل دیا جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں