3

انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس،ڈینگی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

ملتان(ہیلتھ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے اور سرکاری محکموں کو ڈینگی سرویلنس کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،وہ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اجلاس میں24 سے زائد محکموں کے افسران نے شرکت کی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی بھی اجلاس میں موجود تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں میں موجود کاٹھ کباڑ کو چیک کیا جائے اور جن کھلی جگہوں پر ٹائر موجود ہیں،ان کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں،علی شہزاد نے کہا کہ پلازے،بڑی عمارتوں اور ہوٹلوں کی چھتوں کی پڑتال کی جائے۔ڈپٹی کمشنر 311 انڈور ٹیموں کی ری سٹرکچرنگ کی جائے۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران مختلف محکموں کی ڈینگی سرویلنس بارے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں