4

انصاف سکولوں میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت،پنجم تا ہشتم داخلہ شروع کروا کر اندراج ایس آئی ایس پر یقینی بنایا جائے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے انصاف سکولوں میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت کردی اس سلسلے میں جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ تمام سکول انصاف پروگرام کے سکولز میں پنجم تا ہشتم داخلہ شروع کروا کر اندراج ایس آئی ایس پر یقینی بنائیں۔ انصاف پروگرام کے سکول کسی بچے کو خارج نہیں کریں گے بلکہ موجودہ پنجم کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ کر کے ششم کی تعداد کا آغاز کریں ٹرمینل کلاس کے بچوں کو خارج کرنے سے پہلے اتنے متبادل بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں اس وقت ایلیمنڑی ونگ کو اپنی تعداد برقرار رکھنے کے لیے مزید داخلہ کی ضرورت ہے۔ لہذا تمام اے ای اوز ہر سکول میں 23 جولائی تک بچوں کا مزید داخلہ یقینی بنائیں انصاف پروگرام کے سکولز میں داخلہ اور سکول اپگریڈیشن کی تشہیر فلیکسز، بینرز اور مساجد میں اعلانات سے کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں