12

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی، پنجاب یونیورسٹی کے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی جبکہ پی پی ایس سی کا ایجوکیشن میل اور فی میںل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا،یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیا،پی پی ایس سی کا ایجوکیشن میل اور فیل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا ہے،امتحان کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا،دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی نے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی بند ہونے کیساتھ تمام سٹاف کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں