13

انٹر نتائج،طالبہ اور طالبعلم نے 1100میں سے 1100نمبرلیکر سب کو حیران کردیا

ملتان(ہارون شیخ سے)انٹرمیڈیٹ نتائج2021کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق نجی کالجز کے طلبا تمام بورڈز میں سرفہرست ہیں،آزادکشمیر انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ میں ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی پارسہ ذوالفقاراورھاشم بن ولید نے 1100 میں سے 1100نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،آزاد کشمیر بورڈ کے مطابق کشمیر ماڈل کالج میرپور کے حیدر اقبال نے بھی 1100نمبر سے بورڈ ٹاپ کیا جبکہ 12طلبہ و طالبات نے 1098نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، 26 طلبہ و طالبات نے 1096نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،کامیاب امیدواروں کو حکومتی پروموشن پالیسی کے تحت پاس قرار دیا گیا،جبکہ پنجاب کالج کی اریج یٰسین نے 1098 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ بہاولپور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز بہاولپور نے اہم اعزاز حاصل کرلیا جس کے مطابق پہلی تین پوزیشن پر 8 امیدوار کامیاب ہوگئے،پنجاب کالج کی عائشہ عباس 1100 نمبر لیکر پہلی پوزیشن پررہیں جبکہ امہ زینب،امیزہ فاطمہ،ایمن،اریبہ نور اور سمیہ احمد 1098نمبر لیکر دوسری پوزیشن پر رہیں،دعا صغیر اور عاطیقہ رسول 1096 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،دوسری جانب تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 11 ہزار 547 امیدواروں نے شرکت کی اور ایک لاکھ 9 ہزار 970 کامیاب ہوئے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 59 فیصد رہا،امیدوار تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر رزلٹ معلوم کرسکیں گے،امیدوار 800240 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کرکے بھی رزلٹ معلوم کرسکیں گے،واضح رہے کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا گیا اور کورونا کے باعث تمام بچوں کو پاس کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ صرف امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو ہی فیل کیا گیا ہے،سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں 57418 امیدوارں نے حصہ لیا اور حکومتی پالیسی کے تحت 55974پاس ہوئے ہیں جبکہ نتیجے کا تناسب 97.49 فیصد رہا،چیئر پرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے ایک سادہ تقریب میں نتیجے کا با ضابطہ اعلان کیا،تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس ، کنٹرولز امتحان مہر محمد حسین لک بھی موجود تھے،گوجرانوالہ میں انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی طور پر 150353امیدواروں نے حصہ لیا تھا، 148560امیدوار کامیاب قرار پائے، شرح تناسب 98.81فیصد رہی،چئیرمین بورڈ گوجرانوالہ نے کہا کہ کورونا پالیسی کے تحت تمام امیدوار کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر امیدوار فیل ہوئے ہیں،جبکہ ملتان بورڈ تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ کے پارٹ سیکنڈ کمبائنڈ بارہویں جماعت کے نتیجہ کا اعلان کیا جس کے مطابق پاس ہونے والے طلباء و طالبات کی کامیابی کا تناسب 98فیصد رہا،83 ہزار 22 طلباء نے داخلہ بھجوایاتھا جبکہ 81 ہزار 621 طلباء و طالبات نے شرکت کی اور80 ہزار 507 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے،چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق 48 بچے ایسے ہیں جن کے نمبرز 11 سو ہیں، جو طلباء امتحان میں غیر حاضر رہے انہیں فیل کیا گیا ہے،چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم کے مطابق ایک لاکھ 90 ہزارطلبہ کےامتحانات لئےگئے، امتحانات کےدوران کوروناایس اوپیزکاخاص خیال رکھا گیا،غیرحاضرطلبہ کاسپیشل امتحان 27 نومبر کو لیاجائے گا، جوبچے پاسنگ نمبروں سےمطمئن نہیں وہ سپیشل امتحان دے سکتے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کےنتائج ویب سائٹ پرجاری کر دیئے گئے ہیں،حافظ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ 98.71 فیصد بچے کامیاب رہے، گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق پوزیشنز شیئر نہیں کررہے ،40 فیصد سلیبس سے امتحان لیا جبکہ بچوں نے زیادہ نمبر لئے،انہوں نے مزید کہا کہ 2 فیصد فیل بچوں کو سپیشل امتحان کی اجازت دی جائے گی ، طلبہ اپنارولنمبر 80029 پرایس ایم ایس کرکےنتائج جان سکتے ہیں،جبکہ نمبرزپر جن طلبہ کو مسئلہ ہے وہ 15 روزمیں درخواست دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں