6

اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کا سفر جاری رکھا جائیگا،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سال نو کے آغاز پر عوامی خدمت کیلئے 2 روز عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل کے حل کا سفر جاری رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کامران افضل اور دیگر افسران بھی موجود تھے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجود ہوتے ہیں اور موقع پر درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے،اس موقع پر کمشنر نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر شنوائی کی،انہوں نے کہا کہ عوام کی دادرسی کیلئے ایک چھت تلے پٹواری سے کمشنر تک عوامی خدمت کیلئے میسر ہیں ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں ایک ہزار سے زائد درخواستوں پر ریلیف دیا جاتا ہے،جس میں درستگی ریکارڈ،اجراءفرد اور رجسٹری سمیت تمام سہولیات ریونیو کچہری میں مہیا ہیں۔ڈومیسائل کا اجراء اور معائنہ ریکارڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں