17

اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر دو بچیاں جاں بحق

اوکاڑہ(نمائندہ پی این این اردو)اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر دو بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں،پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر زخمی بچی نواب بی بی بھی دم توڑ گئی،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم عجب خان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے بچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفکیشن لازمی قرار دی تھی، اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنا چاہیے اور اگر سرٹیفکیٹ تھا تو پی ایس کیو سی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں