14

آئی ایم ایف کا آٹے، گھی، چینی سمیت 5 اشیا پرسبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف نے )پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں اور چاول کیساتھ گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا کہہ دیا ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہوگاجبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے ، گھی ، چینی ، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹٓارگٹڈ سبسڈی دی جائے،مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی،جبکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکومت نے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں