9

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا،چینی سفیر نونگ رونگ نے امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو جاری رکھے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں