15

آزاد کشمیر،تحریک انصاف اپنی خالی نشست پر کامیاب، دوسری پر پیپلزپارٹی کو برتری

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا، تحریک انصاف نے اپنی خالی نشست جیت لی، دوسری نشست پر پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے،ایل اے 3 میرپور کا معرکہ حکومتی جماعت پی ٹی آئی نے جیت لیا،یاسر سلطان 20 ہزار 142 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،ن لیگ کے چودھری سعید 11 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، کامیابی حاصل کرنے والے یاسر سلطان صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے ہیں،کوٹلی کے حلقہ ایل اے بارہ چڑھوئی میں 197 پولنگ سٹیشنز میں سے 196 کا رزلٹ آگیا،پیپلز پارٹی کے عامر یاسین 24 ہزار 335 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے شوکت فرید 18 ہزار 858 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،ایک پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ کارکنوں میں تصادم کے باعث روک لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں