24

اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کرکے دھاندلی کو سپورٹ کریگی،گورنر پنجاب

لاہور(بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کرکے دھاندلی کو سپورٹ کرے گی، وزیراعظم عمران خان ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانا چاہتے ہیں،گورنر پنجاب سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں،چوہدری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی سیاست کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں