8

اپوزیشن نے مان لیا حکومت مزید2برس رہے گی،شیخ رشید

راولپنڈی،وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف اورمریم نواز میں دوریاں پیدا ہوچکی ہیں اوراپوزیشن نے تسلیم کرلیا عمران خان حکومت مزید 2 سال رہے گی،وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دونوں کا طرزسیاست مختلف ہے اوربلاول بچہ ہے اس کے بیان کوجانے دیا جائے توبہترہے،اپوزیشن نے تسلیم کرلیا عمران خان حکومت 2 سال رہے گی،شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے ہمیشہ امن کا راستہ اختیارکیا، ہم کسی ملک کے خلاف سرزمین استعمال نہیں کردیتے، کوئی بھی پاکستان کے خلاف سرزمین استعمال نہ کرے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کل قوم کی ترجمانی کی ہے، ایک کروڑاووسیزپاکستانی عمران خان کا ووٹرہے،خواہش ہے حکومت اوراپوزیشن اکٹھی ہونا چاہئے،بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں، وزارت داخلہ کے ڈرون سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیرمیں حکومت بنانے جارہے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیرکے پانچ ضلعوں میں مہم کرنے جارہے ہیں، کل شام پانچ بجے تک کچھ لوگ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔ پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے، کشمیریوں سے کہتا ہوں بلے کوووٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں