7

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا، اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی،اپوزیشن کی نعرے بازی ، احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا،احتجاج کے دوران اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیرائو بھی کیا،ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اور احتجاج پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا،اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر بھی احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں