11

اپوزیشن کی پرانی بانسری اب کوئی نہیں سنتا،محمد ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پرانی بانسری اب کوئی نہیں سنتا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے پاکستان میں رہائش پذیر مہاجرین کی کل 11 سیٹوں میں سے 9 سیٹیں پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے،جو کہ اس بات کا پش خیمہ ھے کہ انشاءاللہ 2023 کا الیکشن بھی پی ٹی آئی کا ھو گا،ان حالات میں اپوزیشن بلاوجہ ٹائم ضائع کرنے کے بجائے بہتر ھوگا کہ اپنا قبلہ درست کرے اوراپنا انداز سیاست تبدیل کرے آج کا ووٹر بریانی کی پلیٹ پر بکنے والا نہیں ھے،بلکہ آج کا ووٹر پڑھا لکھا ووٹر ہے،اس کے پاس شعور ھے وہ تعلیم اورصحت کے ساتھ ساتھ شفاف میرٹ سسٹم پر مبنی معاشرے کا خواہاں ہے،جہاں چند خاندانوں کی بجائے معاشرے کے تمام تر طبقات کے لئے ترقی کے یکساں مواقع ہوں،جہاں امیر اور غریب کا بچہ ایک نصاب تعلیم کے تحت تعلیم حاصل کرے اور کاروبار کے لئے نا صرف طاقتور لوگوں کو سہولیات میسر ہوں بلکہ ہر شہری مکمل اعتماد اور بے فکری سے کاروبار کر سکے کسی کو ڈر نہ ھو کہ اسکا سرمایہ ڈوب جائے گا اسکے خریدے ھوئے پلاٹ پر قبضہ ہو جائے گا،جب عوام اس طرز کا نظام حکومت چاہتے ہوں تو پھر کیسےممکن ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو اقتدار میں آنے کے بعد اپنے حواری قبضہ گروپوں کو بے لگام چھوڑ دیں اپنی آئیر لائن چلانے کے لئے قومی آئیر لائن کے کئی روٹس بند کر دیں،ایسے حالات میں اپوزیشن کو میرا مشورہ یہی ہوگا کہ اب پرانی چورن بیچنے کا زمانہ بیت چکا ہے اب اگر سیاست کرنی ہے تو عمران خان کی طرز سیاست کو اپنائیں اور عوامی خدمت کا راستہ اپنائیں لوگوں کی تعلیم صحت اور سماجی ترقی پر فوکس کریں تاکہ آپکی ہچکولے کھاتی ھوئی سیاسی کشتی تباہی سے بچ جائے بلا وجہ فوج کو گالیاں دینے اور ملک میں سیاسی شعبدہ بازی سے اب کام نہیں چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں