9

اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے، جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ ان ہاؤس تبدیلی کے صرف دعوے ہی کرسکتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی،جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے گائیڈ لائنز دیں،اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں، پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے،پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے، عوام نے آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں