13

اگست میں ناجائزاسلحہ کے 20 مقدمات،13 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ہما نصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کا شعار توجہ ،تحفظ اور پیار ہے اس مقصد کے حصول کیلئے پی ایچ پی افسران و ملازمین ہر وقت کوشاں ہیں،ہائی ویز پر جرائم کا خاتمہ اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنا اور ہائی ویز پر حادثات کو کنٹرول کرنا ہمارا اولین فرض ہے،اس طرح سے گزشتہ ماہِ اگست میں پٹرولنگ ملتان ریجن نے شاہرات پر سفر کرنے والے2549افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی،ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 77 مقدمات کا اندراج کرایا گیا،شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے540 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے 20 مقدمات درج کرکے 02 کلاشنکوف، 01 پمپ ایکش، 13 پسٹل,234 گولیاں برآمد کئے،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41 مقدمات درج کرکے 512 لیٹر شراب، 450 گرام چرس اور 110 گرام ہیروین برآمد کی،جبکہ دیگرمختلف کے نوعیت 85 مقدمات بھی درج کرائے،علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 چوری شدہ مویشی مالیتی -/ پانچ لاکھ 65ہزار روپے،ایک موٹر سائیکل، چوری شدہ لکڑی برآمد کی،اس کے علاوہ 23 گم شدہ بچوں کو ان کے وارثان کے حوالے کیا۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوے 13 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کو حوالات میں بند کیا،ہائی ویز پر شہری کسی بھی ایمرجنسی/ شکایت کی صورت میں پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 کال کرسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں