8

اگست میں 1991 بجلی چور پکڑے گئے،5 کروڑ35 لاکھ 73ہزار روپے جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ماہ اگست میں 1991بجلی چورپکڑلئے،32 لاکھ30ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر5کروڑ35 لاکھ73ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،364مقدمات درج کئے،یکم تا31اگست2021 کے دوران ملتان میں 238صارفین کو7444920روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور17مقدمات درج کرائے گئے،ڈی جی خان میں 421صارفین کو 7699225روپے جرمانہ عائداور123مقدمات درج،وہاڑی میں 148بجلی چوروں کو3796520روپے جرمانہ عائداور45ایف آئی آرز درج،بہاولپور میں 181بجلی چوروں کو6339605روپے جرمانہ عائداور26مقدمات درج،ساہیوال میں 321صارفین کو7609063روپے جرمانہ عائداور27مقدمات درج،رحیم یار خان میں 226بجلی چوروں کو4687150روپے جرمانہ عائداور57مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 311بجلی چوروں کو8336041 روپے جرمانہ عائداور52ایف آئی آرز درج،بہاولنگرمیں 68بجلی چوروں کو3619900روپے جرمانہ عائداور13مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 77 صارفین کو 4040797روپے جرمانہ عائدکیاگیااور4ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں