23

ایسا کب تک ہوتا رہے گا.ملتان میں‌کنٹونمٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف خاص علاقوں میں آپریشن.نشانہ وہ بنے جو کچھ دیتے نہیں‌تھے؟

کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے حکم پر تجاوزات کے کخلاف گرینڈ آپریشن، پکے تھڑے مسمار، سامان، ریڑھیاں قبضے میں لے لیا گیا، آپریشن کے کچھ ہی دیر بعد کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں سیاسی ممبران کا تاندا بندھ گیا، اعلیٰ افسران پر دبائو ڈالنے کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے حکم پر انفورسمنٹ نے سیکرٹری طارق خان کی نگرانی میں اوپل شہید روڈ کینٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دکان کے سامنے کئی کئی فٹ بنائے گئے تھڑوں کو توڑ دیا گیا، سڑکوں پر رکھا سامان ریڑھیوں اور پھٹوں کو قبضے میں لے لیا گیا، کنٹونمنٹ کے اس آپریشن کو کینٹ کے شہریوں نے خوب سراہا۔ شہریوں نے کہا کہ اس طرح کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے تاکہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہ ہوں، دوسری طرف تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے کچھ دیگر بعد ہی سیاسی ممبران کا کنٹونمنٹ کے آفس سفارشوں کے لئے پہنچ گئے۔ اعلیٰ حکام پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان چوہدری بابرکا کہنا تھا کہ کینٹ میں تجاوزات مافیا کو پنجے نہیں گاڑنے دیں گے، برآمدوں اور سڑکوں پر سامان رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو تجاوزات کے حوالے سے گرینڈ آپریشن پورا مہینہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکانداروں کو 20 دن پہلے نوٹس دیئے گئے اور بازاروں میں بینرز آویزاں بھی کئے گئے اور تجاوزات کو ہٹانے کے متعلق بازاروں میں اعلانات بھی کرائے گئے، کینٹ کو خوبصورت بنانا ہی میرا مقصد ہے۔

شہری حلقوں کاکہنا ہے کہ ایسا کب تک ہوتا رہے گا.ملتان میں‌کنٹونمٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف خا ص علاقوں میں آپریشن.نشانہ وہ بنے جو کچھ دیتے نہیں‌تھے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں