7

ایسوسی ایشن آف بوائلر انجینئرز جنوبی پنجاب،ملتان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

ملتان،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بوائلرانجینئرز کی ایسوسی ایشن کو محکمہ لیبر سے رجسٹرڈ کرالیا گیا ہے،ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بوائلر کے قوانین کے حقیقی نفاذ اور بالا دستی کو یقینی بنانے کےلئے اور بوائلر حادثات کی روک تھام کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے،بوائلر انجینئرز کی کثیر تعداد نے چناﺅ کے ذریعے طارق محمود بھٹی کو ایسوسی ایشن آف بوائلر انجینئرز کا صدر، سید جرار حیدر شاہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ ابراہیم شاہ کو نائب صدر منتخب کر لیا ہے،ایسوسی ایشن آف بوائلر انجینئیرز کے اجلاس میں بوائلر کے قانون کے حقیقی نفاذ، بوائلر ڈیپارٹمنٹ کی اصلاح اور صنعتوں میں بوائلر انجینئر ز کی تعیناتی کے لئے کوشش کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے تاکہ بوائلر حادثات کی روک تھام کی جاسکے اور انڈسٹریز ورکرز کی قیمتی جانوں کے ضائع اور املاک کے نقصانات کو روکا جاسکے ۔اس کے علاوہ بوائلر انجینئرز ایگزامیننگ بورڈ کو انجینئرنگ یونیورسٹی کے ماتحت کرنے کےلئے کوششیں کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا،تاکہ بوائلر انجینئرنگ کے امتحان کو شفاف بنایا جاسکے اور انڈسٹریز کے لئے ہنر مند بوائلر انجینئرمیسر آسکیں ۔ممبران ایسوسی ایشن آف بوائلر انجینئرز جنوبی پنجاب ملتان نے طارق محمود بھٹی کے کردار کو سراہااور ایسوسی ایشن کے قیام کی منظوری کےلئےان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں