5

ایس ایس پی آپریشنزاور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا متفرق سٹور کا دورہ،سرکاری طور پر موصول ہونے والے سامان کی انسپکشن

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے متفرق سٹور کا دورہ کیا،انہوں نے تھانہ جات، ناکوں اور دیگر مقامات پر الیکٹرک و دیگر سامان کی فراہمی کیلئے سرکاری طور پر موصول ہونے والے سامان کی انسپکشن کی،ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر ان کے ہمراہ تھیں،موصول ہونے والے سامان میں یو پی ایس بیٹریاں، بیم لائٹس، سرچ لائٹس، ایل ای ڈی بلب، انرجی سیور، تار، ریزر وائر، واٹر کولر، فیس ماسک اور ہینڈ سینٹائزر شامل ہیں،موصول ہونے والا سامان ایس ایس پی آپریشنز ملتان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کی زیر نگرانی تمام تھانہ جات، ناکوں اور پولیس کے دیگر مقامات پر ایس او پی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں